نئی گاج ڈیم کیس کا فیصلہ 13 جولائی کو سنایا جائے گا

نئی گاج ڈیم کیس کا فیصلہ 13 جولائی کو سنایا جائے گا

کیس میں منصوبے کی لاگت میں اضافے اور ٹھیکیدار کو ادائیگیوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی گئی تھی۔

عدالت نے ڈیم کی تعمیر سے متعلق عملدرآمد رپورٹ جمع نہ کرانے پر چیئرمین واپڈا کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر رکھا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے 11 جون کو فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی تھی۔