پاکستان کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہارِ تشویش، تحمل اور سفارت کاری پر زور

پاکستان کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہارِ تشویش، تحمل اور سفارت کاری پر زور

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور فوری طور پر کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان حالیہ واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے جو خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن رہے ہیں، فریقین اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنے اپنے وعدوں کی پاسداری کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کے تمام برادر ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہےاور تمام فریقوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور صورت حال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔