پاکستان
خلاصہ
- کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے بولان میں دو ٹرکوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر پیش آیا، جس کے باعث شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی، سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جبکہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق صوبہ سندھ سے بتایا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔