ایچ ای سی کا سی ٹی آئی بھرتیوں پر بڑا یوٹرن، نئی درخواستیں طلب

ایچ ای سی کا سی ٹی آئی بھرتیوں پر بڑا یوٹرن، نئی درخواستیں طلب

ذرائع کے مطابق سی ٹی آئی بننے کے خواہشمند تمام امیدواروں کو نئے انتخابی عمل کے تحت دوبارہ انٹرویو دینا اور مطلوبہ دستاویزات جمع کرانا ہوں گی، گزشتہ تعلیمی سال میں منتخب ہونے والے امیدوار بھی اس نئی بھرتی مہم میں حصہ لینے کے پابند ہوں گے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے سابق اعلان کے برعکس بغیر انٹرویو موجودہ سی ٹی آئیز کے کنٹریکٹس میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گزشتہ برس وزیرِ تعلیم نے سی ٹی آئیز کے کنٹریکٹس میں توسیع کا عندیہ دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی آئیز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ سامنے آنے کے بعد نئی بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ بعض سی ٹی آئیز کی غیر تسلی بخش کارکردگی کے باعث دوبارہ میرٹ کی بنیاد پر انتخاب کیا جائے گا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے رواں سال نئی درخواستیں طلب کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، اس کے ساتھ ہی سی ٹی آئیز کے ماہانہ وظیفے میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے، جس کے تحت وظیفہ 50 ہزار روپے سے بڑھا کر 65 ہزار روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق نئی بھرتیوں اور ماہانہ وظیفے میں اضافے سے متعلق سمری کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔