خیبر پختونخوا:سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے براہ راست ملاقات پر پابندی

خیبر پختونخوا:سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے براہ راست ملاقات پر پابندی

اس حوالے سے باقاعدہ مراسلہ جاری کرتے ہوئے تمام یونیورسٹیوں کو ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی تاکید کی گئی ہے۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم کے جاری کردہ خط کے مطابق ہر شعبے میں ایک خاتون فیکلٹی ممبر کو نامزد کیا جائے گا جو طالبات کے مسائل اور شکایات سنیں گی اور ان کے ازالے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کریں گی۔

مراسلے میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ تمام جامعات سال میں کم از کم ہر 3 ماہ میں ایک سیمینار کا انعقاد کریں جس میں طالبات کو ہراسمنٹ سے تحفظ کے قانون اور ان کے حقوق سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے۔

مزید پڑھیے: جنوبی وزیرستان میں 90 فیصد سرکاری اسکول بند

محکمہ اعلیٰ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد تعلیمی اداروں میں محفوظ اور باوقار ماحول اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔