اقوام متحدہ کے وفد کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، بریفنگ لی

اقوام متحدہ کے وفد کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، بریفنگ لی

وفد کی قیادت اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل برائے فلاحی امور و ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر ٹام فلیچر نے کی۔ این ڈی ایم اے حکام نے وفد کو آفات سے نمٹنے، پیشگی آگاہی کے نظام، قومی وسائل کے مؤثر استعمال اور بروقت ردعمل سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے بین الاقوامی اشتراک ناگزیر ہے۔

وفد کو سال 2026 کے دوران پاکستان اور دیگر ممالک کو درپیش ممکنہ خطرات سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اقوام متحدہ کے وفد نے پاکستان کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر اور آفات سے نمٹنے کے جدید نظام کو سراہا، پاکستان کے ساتھ مل کر آفات سے بچاؤ اور مؤثر عملی اقدامات کے لیے تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔