اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی امیدوار کی ملاقات

اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی امیدوار کی ملاقات

ملاقات میں اسحاق ڈار نے پاکستان کے اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد و اصولوں اور کثیرالجہتی نظام سے دیرینہ عزم کا اعادہ کیا۔

نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی امور میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قانون اور معاہدوں کے احترام کو یقینی بنانا اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر دیانتداری سے عملدرآمد ضروری ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کو مؤثر انداز میں ہم آہنگ بنایا جائے، ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔