پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار ربیکا گرینسپان نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے فروغ، عالمی قوانین اور بین الاقوامی معاہدوں کے احترام کے عزم کا اعادہ کیا۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) July 10, 2026
اسحاق ڈار نے عالمی امن کے قیام کے لیے تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔
ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم نے عالمی ترقیاتی ایجنڈے کے حصول میں اقوام متحدہ کے کردار کی اہمیت پر بھی زور دیا۔