اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی

اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ  سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے ڈاکٹر اریوتھشام آدم کو مالدیپ کے 61ویں یومِ آزادی کی آئندہ تقریبات پر مبارکباد بھی پیش کی۔

دوسری جانب گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے خطے اور دنیا میں پیش آنے والی حالیہ پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر مالدیپ کی وزیر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

مزید برآں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔