پاکستان
خلاصہ
- ہری پور: (دنیا نیوز) تربیلہ ڈیم کے سپیل وے آج پہلی بار صبح 11:00 بجے کھول دیئے گئے۔
سپیل وے کھلنے کے بعد تربیلہ ڈیم سے پانی کا بہاؤ 220000 کیوسک سے 230000 کیوسک ہے۔
ہری پور سپیل وے کھولے جانے کے بعد دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ ہری پور متحرک ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر غازی جنید آفتاب نے کہا ہے کہ ہری پور شہری دریا کے کنارے جانے، دریا میں نہانے، کشتی رانی اور ماہی گیری سے اجتناب کریں جبکہ والدین بچوں کو دریا کے قریب نہ جانے دیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ مویشی پال افراد اپنے مویشیوں کو دریا سے دور رکھیں۔