خلاصہ
- شنگھائی: (دنیا نیوز) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات شنگھائی میں ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس کے موقع پر ہوئی، ملاقات میں اقوامِ متحدہ اور ٹیلیفونک رابطوں کے ذریعہ حالیہ ملاقاتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران خطے اور دنیا کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مشترکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے، امن، پائیدار ترقی اور جامع پیش رفت کے فروغ کے لئے کثیرالجہتی تعاون کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی میں ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ، وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر علی ڈار، بلال بن ثاقب، وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری اسد گیلانی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور سی پیک 2.0 کے تحت اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔