پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ امریکا نے مفاہمتی یادداشت کی شرائط کے برعکس دوبارہ جنگ شروع کی ہے۔
ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز پر قبضہ مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی ہے، جبکہ امریکا نے بین الاقوامی اصولوں کو بھی پامال کیا ہے۔
رضا امیری مقدم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ امریکا کی کارروائیوں کی مذمت کی جائے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔