پاکستان اور مصر میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور مصر میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری مشرق وسطیٰ زاہد حسین جبکہ مصری وفد کی قیادت معاون وزیر خارجہ برائے ایشیائی امور سفیر عمر حمزہ نے کی۔

مشاورت کے دوران دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا اور تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت، سائنس اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اور مصر نے عوامی روابط اور اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں کو مزید فروغ دینے پر بھی زور دیا جبکہ اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت عالمی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سالانہ دوطرفہ مشاورت کا اگلا دور قاہرہ میں منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔