وزیر خارجہ اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے لیے فلپائن روانہ

وزیر خارجہ اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے لیے فلپائن روانہ

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ اجلاس 22 اور 23 جولائی 2026 کو منعقد ہوگا، اسحاق ڈار اجلاس کے دوران علاقائی اور عالمی سیاسی و سکیورٹی امور پر ہونے والی اہم گفتگو میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ خطے میں امن، استحکام اور تعمیری تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ بھی کریں گے۔

علاوہ ازیں دفتر خارجہ نے مزید بتایا وزیر خارجہ اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں باہمی تعلقات، علاقائی تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔