اسحاق ڈار، کویتی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار، کویتی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ترجمان کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے ایران پر جاری حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے خطے میں مذاکرات کے فروغ اور استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا، جبکہ اسحاق ڈار نے فوری طور پر کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔