پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے گڑھی شاہو کی ریلوے کالونی میں گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر بچوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
ریسکیو1122 کے مطابق گھر کی چھت مٹی اور ٹی ار گارڈر سے بنی ہوئی تھی، ملبے تلے دبے چاروں افراد کو نکال لیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ مبین ، 40 سالہ اس کی اہلیہ اور 11 سالہ اس کی ایک بیٹی فاطمہ شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ چھت گرنے سے 14 سالہ ایمل زخمی ہوئی، جس کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مزید کسی شخص کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع نہیں جبکہ اپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔