قصور: مکان کی چھت گرنے سے 7 سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق

قصور: مکان کی چھت گرنے سے 7 سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ قصور کے نواحی علاقے ڈھنگ شاہ میں پیش آیا، جہاں رات بھر بارش کی وجہ مکان کی چھت گر گئی، جاں بحق ہونے والوں میں ایک 7 سالہ بچہ اور 60 سالہ بزرگ شخص شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعہ میں خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔