پاکستان
خلاصہ
- لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات 2026 مکمل ہوگئے۔
پی ٹی آئی الیکشن کمیشن برائے اوورسیز کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک عمران خلیل بلا مقابلہ پی ٹی آئی برطانیہ کے صدر کامیاب ہوگئے ہیں۔
رضوان نصیر سینئر نائب صدر، فہیم ملک سیکرٹری اطلاعات، انعام الحق نامی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور شگفتہ اختر ویمن سیکرٹری منتخب ہوگئیں۔
ملک عمران خلیل نے کہا کہ ان کا جذبہ پینل بلا مقابلہ منتخب ہوا ہے، جس پر وہ پارٹی کارکنوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حمایت کی۔
دریں اثنا آصف بٹ بلا مقابلہ پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ کے صدر منتخب ہوگئے ہیں، جبکہ ان کا جنون گروپ بھی انٹرا پارٹی انتخابات میں بلا مقابلہ کامیاب رہا۔