مردان: پی ٹی آئی جلسے میں جیب تراش سرگرم، رہنماؤں کے موبائل فون اور نقدی چوری

مردان: پی ٹی آئی  جلسے میں جیب تراش سرگرم، رہنماؤں کے موبائل فون اور نقدی چوری

ذرائع کے مطابق جلسے کے دوران سینیٹر ذیشان خانزادہ کا قیمتی موبائل فون چوری کر لیا گیا۔

اس کے علاوہ انصاف لائرز فورم کے رہنما ندیم شاہ اور رحمت کنڈی بھی جیب تراشوں کے ہاتھوں موبائل فونز سے محروم ہو گئے، جبکہ پی ٹی آئی کے تحصیل صدر جہانزیب خان کا قیمتی موبائل فون بھی چوری کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم چوروں نے کئی دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کی جیبوں سے ہزاروں روپے نقدی بھی چرا لی۔

دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے موبائل فونز کی چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔