پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری زاہد حسین نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
.jpg)
ترجمان کے مطابق دورے کے دوران پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں پر مذاکرات ہوں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔