اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں حالیہ پیش رفت پر بھی گفتگو کی اور خطے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی سنگین انسانی صورتحال پر غور کے لیے عرب اور اسلامی ممالک کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز کا خیرمقدم کیا۔

گفتگو کے اختتام پر اسحاق ڈار اور شہزادہ فیصل بن فرحان نے باہمی رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔