سعودی وزیرخارجہ کا خلیجی ہم منصبوں کے ساتھ رابطہ، علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال

سعودی وزیرخارجہ کا خلیجی ہم منصبوں کے ساتھ رابطہ، علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رابطوں کے دوران علاقائی صورتحال اور کشیدگی میں کمی کے حوالے سے کوششوں پر بات کی گئی، خلیجی وزرا نے آبنائے ہرمز اور آبنائے باب المندب کے ذریعے فریڈم آف نیویگیشن کے تحفظ، جاری علاقائی بحران کے سکیورٹی اور اقتصادی اثرات کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

عراق اور یمن میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے حملوں کی مذمت کی، خطے کے ممالک کی سلامتی اور استحکام کو لاحق خطرات سے نمنٹے کے لیے یکجہتی کا اظہار کیا۔

علاقائی امن کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کو مسترد کیا، علاقائی سکیورٹی اور استحکام کی سپورٹ کے لئے خلیجی ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور مسلسل مشاورت کی اہمیت پر زور دیا۔