واشنگٹن میں نیتن یاہو کیخلاف احتجاج، اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ

واشنگٹن میں نیتن یاہو کیخلاف احتجاج، اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارش کے باوجود مظاہرین فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھائے وائٹ ہاؤس کی جانب مارچ کرتے رہے، احتجاج کے دوران سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

رپورٹس کے مطابق مظاہرین کا ایک گروپ جارج ٹاؤن میں واقع فور سیزنز ہوٹل کی لابی میں بھی داخل ہوگیا، جہاں بنیامین نیتن یاہو رات کے کھانے میں شریک تھے، مظاہرین نے ہوٹل کے اندر موجود ریستوران تک پہنچنے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روک کر عمارت سے باہر نکال دیا۔

احتجاج کے دوران مظاہرین ’بی بی، بی بی، تم چھپ نہیں سکتے، تم نسل کشی کر رہے ہو‘ جیسے نعرے بھی لگاتے رہے، جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں۔