وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، کامیابی کا یہ تسلسل قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف اور پارٹی کی پوری ٹیم کی محنت کا ثمر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے آزادکشمیر میں انتہائی مؤثر اور کامیاب انتخابی مہم چلائی، جبکہ انتخابی نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ آزاد کشمیر کے عوام کو مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مختلف سیاسی جماعتوں کی بھرپور شرکت خوش آئند ہے، جس سے جمہوری عمل مزید مضبوط ہوگا۔