ننھی آوازوں کا بڑا پیغام: روشن اور خوبصورت پاکستان کا خواب

ننھی آوازوں کا بڑا پیغام: روشن اور خوبصورت پاکستان کا خواب

ننھے بچوں نے خصوصی آگہی پیغام میں پاکستان کے روشن مستقبل اور خوبصورت ماحول کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

بچوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ پاکستان کو کبھی اُداس نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ اپنے پیارے وطن کو سرسبز بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں گے۔

ننھے بچوں نے کہا کہ ان شا اللہ پاکستان دنیا کا سب سے خوبصورت ملک بنے گا، ملک کی ترقی، خوبصورتی اور خوشحالی کیلئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

ہر معصوم خواب ایک روشن پاکستان کی امید لیے ہوتا ہے اور آج کی مثبت سوچ ہی کل کی مضبوط قوم کی بنیاد بنتی ہے، ننھے بچوں کے یہ پیغامات ایسے پاکستان کے خواب کو اجاگر کرتے ہیں جہاں محبت، دیانت، ذمہ داری اور ماحول سے وابستگی قومی پہچان بنے۔