وزیراعظم نے سعودی عرب روانگی سے قبل ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم  نے سعودی عرب روانگی سے قبل ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس کے دوران وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورے کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی، اہم وفاقی وزراء اورسینئر حکام اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم کا  دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہونے کا امکان ہے، وزیراعظم دورے میں اعلی سعودی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم کی سعودی قیادت کےساتھ علاقائی اورعالمی امور پر مشاورت ہوگی، ملاقاتوں میں خطے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، ملاقاتوں میں سرمایہ کاری اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی سعودی قیادت کےساتھ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات پرگفتگو ہوگی۔