میر رضا علی کی قبر کشائی آج ہوگی، پولیس اور دیگر حکام کو تیاری کرنے کا حکم

میر رضا علی کی قبر کشائی آج ہوگی، پولیس اور دیگر حکام کو تیاری کرنے کا حکم

حکام کے مطابق میر رضا علی کا پوسٹ مارٹم آج صبح 11 بجے دوبارہ کیا جائے گا، قبر کشائی کیلئے 8 رکنی میڈیکل بورڈ بھی بحال کر دیا گیا، پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ بورڈ کی کنوینر ہوں گی۔

ڈاؤ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد پتھالوجسٹ کے فرائض انجام دیں گے، ڈاکٹر فرح وسیم بورڈ میں بطور فرانزک ایکسپرٹ شامل ہیں، سی پی ایل سی آفیسر عامر حسن، ڈاکٹر کامران، ڈاکٹر سری چند اور ڈاکٹر دانیال مرزا بھی بورڈ کا حصہ ہیں۔

میر رضا علی کے ورثا نے نئے میڈیکل بورڈ پر تحفظات کا اظہار اور پرانا میڈیکل بورڈ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔