نوجوان تاجر میر رضا کے والد میر حسین کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

نوجوان تاجر میر رضا کے والد میر حسین کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

مبینہ آڈیو میں میر حسین کا کہنا ہے کہ انہیں بنگلوں کے باہر سیلز کی ملازمت مل گئی ہے، جہاں انہیں پٹرول سمیت اچھا پیکیج مل رہا ہے، اس لیے وہ فی الحال وہیں رک رہے ہیں اور پیسوں کا بندوبست کر رہے ہیں۔

میر حسین کے مطابق کراچی میں ان کا اب کوئی گھر یا کام نہیں بچا، اس لیے وہ فی الحال کراچی واپس نہیں آئیں گے، ان کا کہنا ہے کہ پیسوں کا مسئلہ ہے اور وہ رقم کے بندوبست کی کوشش کر رہے ہیں۔

مبینہ آڈیو میں میر حسین نے مزید کہا کہ انہیں ایک آدھ دن کا وقت دیا جائے، جس کے بعد وہ صورتحال سے آگاہ کر دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ وہ پیسے دینے کے لیے کوشش کر رہے ہیں اور ان شاء اللہ معاملہ حل ہو جائے گا۔