وزیراعظم کا بلوچستان سے پیش کیے گئے حب الوطنی نغمے پر فنکاروں کو خراجِ تحیسن

وزیراعظم کا بلوچستان سے پیش کیے گئے حب الوطنی نغمے پر فنکاروں کو خراجِ تحیسن

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ جیسے جیسے یومِ آزادی قریب آ رہا ہے، بلوچستان سے پیش کیے جانے والے اس خوبصورت اور حب الوطنی سے بھرپور نغمے کو دیکھ کر ان کا دل فخر سے بھر گیا ہے۔

اُنہوں نے نغمے کے گلوکاروں، فنکاروں، پروڈیوسرز اور اس شاندار کاوش کے پیچھے شامل ہر فرد کے لیے دلی قدر دانی اور تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ افراد نے اپنے فن اور کاوش کے ذریعے پاکستان سے محبت کے جذبے کو نہایت خوبصورتی سے اُجاگر کیا ہے۔

انہوں نے بلوچستان کے فنکاروں اور تخلیق کاروں کی کاوش کو سراہتے ہوئے اپنے پیغام کا اختتام ’ پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے سے کیا۔