صوبوں کا معاملہ آئین کے تحت پارلیمان میں حل کیا جائے: مرتضیٰ وہاب

صوبوں کا معاملہ آئین کے تحت پارلیمان میں حل کیا جائے: مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سیاسی استحکام نہیں ہوگا، معاشی استحکام بھی نہیں آئے گا، پیپلزپارٹی ہمیشہ جمہوری طرز عمل اختیار کرنے کی بات کرتی ہے، ایم کیو ایم چائنہ کٹنگ کی ماہر ہے، کراچی کے خلاف پراپیگنڈا بند کیا جائے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے شہر میں بہتری آئے، کراچی کی 155 نئی سڑکوں پر کام شروع کیا جائے گا، شہر قائد کی رونقوں کو بحال کریں گے، سڑکیں بلاک کرکے احتجاج کرنا نامناسب عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میر رضا کی موت قتل ہے یا خودکشی، تحقیقات سے سب واضح ہوجائے گا، لواحقین کو مطمئن کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، میئر کراچی نے لانڈھی میں کے ایم سی سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا۔