کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا گیا

کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا گیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کیا۔

تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں وفاقی وزرا عطا اللہ تارڑ، احسن اقبال اور محمد اورنگزیب بھی شریک تھے۔