نئے ججز کی تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے کا تنازع، درخواست آج دوبارہ سماعت کیلئے مقرر

نئے ججز کی تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے کا تنازع، درخواست آج دوبارہ سماعت کیلئے مقرر

صدر کی جانب سے نئے ججز کی تعیناتی سے متعلق سمری کی منظوری نہ دیے جانے کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ لقمان ظفر کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں درخواست گزار کی جانب سے ذاہد آصف چوہدری ایڈووکیٹ وکیل ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نئے ججز کی تعیناتی سے متعلق سمری کی منظوری کے معاملے پر صدر کے سیکرٹری کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں۔

دوسری جانب درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کر رکھی ہے کہ صدر کے سیکرٹری کو سمری کی منظوری کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کو کل دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے، جہاں معاملے کے قانونی اور آئینی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔