پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پانچ سمریوں اور بلوں کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2026، مالیاتی اداروں کی مالی رقوم کی وصولی ترمیمی بل 2026 اور وفاقی بورڈ آف ریونیو ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے دی۔
آصف علی زرداری نے سید علی محمود کو پاکستان سول ایوارڈ عطا کرنے کی منظوری بھی دے دی۔
صدر مملکت نے تنظیم اسلامی تعاون کے رکن ممالک کے انسداد بدعنوانی قوانین کے نفاذ میں تعاون سے متعلق مکہ المکرمہ کنونشن کی توثیق کی منظوری بھی دے دی۔