نئے صوبوں کا مطالبہ کرنے والے وزرا فارم 47 والے ہیں: نبیل گبول

نئے صوبوں کا مطالبہ کرنے والے وزرا فارم 47 والے ہیں: نبیل گبول

نبیل گبول نے کہا کہ سارے وفاقی وزرا جو باتیں کر رہے ہیں وہ فارم 47 والے ہیں، میں فارم 47 والے وفاقی وزرا کا نام لے سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فارم 47 والے وزرا ہی نئے صوبے بننے کا مطالبہ کر رہے ہیں، فارم 47 والے اس لیے زیادہ صوبوں کا مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کو فارم 47 کے تحت زیادہ ووٹ ملے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ان لوگوں میں ہمت نہیں ہے کہ وہ یہاں آکر بات کریں، ن لیگ کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔

نبیل گبول نے کہا کہ الٹی گنتی دسمبر سے پہلے اپنے اختتام تک پہنچ جائے گی۔