پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس، بحری سلامتی کی صورتحال کا جائزہ

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس، بحری سلامتی کی صورتحال کا جائزہ

کانفرنس میں بحری شعبے کو درپیش روایتی و غیر روایتی خطرات، سٹریٹجک چوک پوائنٹس پر سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی ہمہ وقت جنگی تیاریوں کا تسلسل برقرار رکھنے پر زور دیا۔

سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ میری ٹائم سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر ہے۔

کانفرنس کے دوران خطے میں امن و استحکام اور بحری سلامتی میں پاک بحریہ کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی گئی۔

نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی، نیول چیف نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔