پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے لاپتہ کاگو طیارے کا ملبہ سمندر سے تلاش کرلیا

پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے لاپتہ کاگو طیارے کا ملبہ سمندر سے تلاش کرلیا

ترجمان کے مطابق پاکستان نیوی (PN) اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (PMSA) نے مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران گزشتہ رات لاپتا ہونے والے K2 ایئر ویز کے کارگو بوئنگ 737 (B737) طیارے کا ملبہ گہرے سمندر سے تلاش کر لیا۔

دوسری جانب  پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے مسلسل 12 گھنٹے تک جاری رہنے والے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے بعد طیارے کے ملبے کی کامیابی سے نشاندہی کی، ملبہ اورماڑہ سے تقریباً 53 بحری میل جنوب میں سمندر سے برآمد ہوا۔

حکام کا مزید کہنا تھا ملبے کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات اور دیگر ضروری کارروائیاں متعلقہ ادارے انجام دے رہے ہیں۔