پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن جماعتوں کا اہم مشاورتی اجلاس آج رات کو ہوگا، ذرائع کے مطابق اجلاس مولانا فضل الرحمان کے زیرصدارت ان کی رہائشگاہ پر ہوگا۔
اجلاس میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس، اسد قیصر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن کی دیگر قیادت بھی شریک ہوگی، مولانا فضل الرحمان اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔