پاکستان
خلاصہ
- نیویارک: (دنیا نیوز) مکہ باہمی دفاعی معاہدہ پاکستان کیلئے سٹریٹجک وسعت اور علاقائی توازن کا ذریعہ قرار دے دیا گیا۔
امریکی جریدے ایف پی آئی ایف کے مطابق مکہ باہمی دفاعی معاہدے کو ایران مخالف اتحاد قرار دینا درست نہیں، معاہدہ بدلتے مشرقِ وسطیٰ میں علاقائی طاقتوں کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی صدر کی معاہدے کی حمایت پاکستان کی واشنگٹن میں اہمیت کو ظاہر کرتی ہے ، معاہدے کا فوکس علاقائی پراکسی خطرات سے نمٹنا ہے، جبکہ معاہدے میں دیگر علاقائی ممالک کیلئے شمولیت کا راستہ کھلا رکھا گیا ہے۔