پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں رواں سال مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی افراد کی تفصیلات سامنے آگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق شہر میں رواں سال مختلف ٹریفک حادثات میں 603 افراد جاں بحق ہوئے، حادثات میں جاں بحق افراد میں 463 مرد، 73 خواتین اور 67 بچے شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ رواں سال شہر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 7ہزار 467 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 5 ہزار 649 مرد ، ایک ہزار 322 خواتین اور 496 بچے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ رواں سال ہیوی گاڑیوں کے حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 184 ہے، رواں سال ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہے، ٹریلر کی ٹکر سے 84 افراد اور واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 46 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال منی ٹرک کی ٹکر سے 18 افراد اور بسوں کی ٹکر سے 24 افراد جاں بحق ہوئے۔