خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کو تہران کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران اہم ملاقاتیں ہوں گی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا فیلڈمارشل عاصم منیر کے دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
— Government of the Islamic Republic of Iran (@Iran_GOV) August 23, 2026
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے، دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس سے قبل ایرانی حکومت نے ایکس پر لکھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں علاقائی صورت حال اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
— Government of the Islamic Republic of Iran (@Iran_GOV) August 22, 2026
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تقریب سے خطاب میں کہا ایران اس وقت بھی حالت جنگ میں ہے، ملک مکمل معاشی، فوجی اور سکیورٹی جنگ کا سامنا کر رہا ہے، ہم امریکا کی سخت پابندیوں کے سامنے ثابت قدم ہیں، ایران غیرمساوی جنگ کامقابلہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کو وینزویلا بنانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہا، دشمن چاہتا تھا کہ ایران تباہ ہوجائے لیکن ایسا نہیں ہوسکا، ایران مضبوط اتحاد سے دنیا کوحیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا، امید ہے عوام کو درپیش مشکلات پر جلد قابو پالیں گے۔