نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم

نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس عمر سیال کو میر رضا علی کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کا سربراہ نامزد کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے کمیشن کی تشکیل سندھ ٹریبونل آف انکوائری آرڈیننس 1969 کے تحت کی گئی ہے، سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کے لیے ٹی او آرز بھی طے کر دیے ہیں۔

جوڈیشل کمیشن میر رضا علی کی ہلاکت سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے گا اور واقعے کے حقائق سامنے لانے کیلئے تحقیقات کرے گا۔