خیبر پختونخوا اسمبلی:عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

خیبر پختونخوا اسمبلی:عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات فوری طور پر کیے جائیں۔

ایوان نے سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل منتقل نہ کیے جانے پر مذمت کا اظہار کیا۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفاء ہسپتال منتقل کیا جائے اور ان کا علاج ان کے معالجین کی نگرانی میں کرایا جائے۔

خیال رہے سپیکر کی جانب سے رائے شماری کرائی گئی جس کے بعد قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔