عمران خان کی بہن کی درخواست مسترد: سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کی تاریخ بتا دی

عمران خان کی بہن کی درخواست مسترد: سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کی تاریخ  بتا دی

  عدالت عظمیٰ  نے قرار دیا کہ توہین عدالت کی درخواست کو مرکزی مقدمے کے ساتھ ہی سنا جائے گا۔

عدالتی حکم کے نامے میں لکھا گیا کہ مرکزی مقدمہ 16 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے جب کہ عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست بھی اسی روز مرکزی کیس کے ساتھ سنی جائے گی۔

دوسری جانب سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ عدالت عظمیٰ میں توہین عدالت کے متعدد مقدمات پہلے ہی زیرِ التوا ہیں، اس لیے عدالتی پالیسی کے تحت کسی مقدمے کو مقررہ تاریخ سے پہلے سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا جا سکتا۔