علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال

وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے ایئرپورٹ مینیجر اور ڈپٹی ایئرپورٹ مینیجر کے ہمراہ نئے فعال کیے گئے امیگریشن ایریا کا افتتاح کیا۔ وزیر داخلہ نے امیگریشن ایریا سے متعلق تمام انتظامات اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور بعد ازاں نئے ایریا کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے مسافروں کی پروسیسنگ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور لاہور ایئرپورٹ کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے امیگریشن ایریا میں کام کے اعلیٰ معیار اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انتظامیہ کے مطابق نئے امیگریشن ایریا کے فعال ہونے سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی پروسیسنگ کی استعداد میں اضافہ ہوگا اور امیگریشن کے عمل میں بہتری کے ساتھ مجموعی سفری سہولیات بھی مزید مؤثر ہوں گی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق نئے امیگریشن کاؤنٹرز کا قیام لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور بڑھتے ہوئے مسافر ٹریفک کے پیش نظر امیگریشن عمل کو مزید منظم بنانے۔