وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب ایک روز ملتوی، کاغذات نامزدگی جمعہ کو جمع ہونگے

وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب ایک روز ملتوی، کاغذات نامزدگی جمعہ کو جمع ہونگے

اسمبلی اجلاس اسپیکر چوہدری طارق فاروق نے قواعد و ضوابط کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے ایک روز کے لیے آگے کردیا۔

وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی بھی اب جمعہ کو جمع ہوں گے۔ جمعہ کے روز دوپہر 2 بجے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگا، جس میں نئے وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

سیکریٹری اسمبلی امجد لطیف عباسی نے بتایا کہ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمعہ کو جمع کیے جائیں گے، جبکہ اسی روز نماز جمعہ کے بعد وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔