آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل، نئے قائد ایوان کا انتخاب ہو گا

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل، نئے قائد ایوان کا انتخاب ہو گا

کاغذات نامزدگی 9:30 سے 10:30 دن تک جمع کروائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 10:30 سے 10:45 دن تک ہوگی۔

امیدواران کی حتمی فہرست 12 بجے دن آویزاں ہوگی، وزیراعظم آزادکشمیر جموں و کشمیر کا انتخاب نماز جمعہ کے بعد 02 بجے رکھا گیا ہے۔

سینئر رہنما پی پی آزاد کشمیر شوکت جاوید میر کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے سردار مختار احمد خان کو وزیراعظم کے لئے بطور امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔