سانحہ پمز ہسپتال: اقوام متحدہ کا 14 نومولود کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

سانحہ پمز ہسپتال: اقوام متحدہ کا 14 نومولود کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے بیان میں کہا جاں بحق بچوں کے والدین سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، نومولود بچوں کا جاں بحق ہونا والدین کیلئے ناقابل تصور دکھ ہے، اقوام متحدہ پاکستانی حکومت کی ہر ممکن معاونت کیلئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے بھی پمز ہسپتال سانحہ پر اظہار افسوس کیا تھا، سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔