گٹر میں گر کر جاں بحق 8 سالہ بچی کے والدین کو ڈیڑھ کروڑ روپے معاوضہ دینے کا حکم

گٹر میں گر کر جاں بحق 8 سالہ بچی کے والدین کو ڈیڑھ کروڑ روپے معاوضہ دینے کا حکم

سینئر سول جج غربی نے بچی کے والدین کو ڈیڑھ کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

فرخ عثمان ایڈووکیٹ کے مطابق واقعہ شیر محمد ولیج ماڑی پور روڈ پر پیش آیا تھا، 8 سالہ بچی حبیبہ گھر سے باہر کھیلنے کے لیے گئی تھی، جس کے دو دن بعد بچی کی لاش علاقے میں موجود گٹر سے ملی، جس کا ڈھکن غائب تھا۔

فرخ عثمان ایڈووکیٹ کے مطابق بچی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ 2021 میں رونما ہوا تھا، جبکہ والدین کی جانب سے ڈھائی کروڑ روپے نقصان کے ازالے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔

درخواست میں واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور حکومت سندھ کو فریق بنایا گیا تھا۔