ڈیفنس رہائشی عمارت جھگڑا کیس، دو ملزمان کی ضمانت منظور

ڈیفنس رہائشی عمارت جھگڑا کیس، دو ملزمان کی ضمانت منظور

عدالت نے ملزمان کو 20، 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزاروں کے وکیل ارشاد شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزاروں کو غلط طور پر کیس میں ملوث کیا گیا ہے، درخواست گزار اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پر رہتے ہیں جبکہ مدعی مقدمہ چوتھی منزل پر رہتے ہیں۔

وکیل نے کہا کہ مدعی مقدمہ اپنے بیٹے، پولیس آفیشل اور سکیورٹی گارڈ کے ہمراہ تیسری منزل پر آئے تھے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مدعی جارحانہ انداز میں تیسری منزل پر آئے تھے۔

ارشاد شاہ نے کہا کہ پولیس کے پاس کوئی پرائیویٹ گواہ بھی نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق درخواست گزاروں کے خلاف درخشاں تھانے میں مقدمہ درج ہے، درخواست گزاروں پر خواتین کی بے حرمتی، دھمکیاں دینے اور زخمی کرنے کے الزامات ہیں۔