مکہ معاہدہ: سٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا افتتاحی اجلاس پیر کو استنبول میں ہو گا

مکہ معاہدہ: سٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا افتتاحی اجلاس  پیر کو استنبول میں ہو گا

وزراتِ خارجہ نے بتایا کہ پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، اور فیلڈ مارشپ و چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کریں گے۔

اجلاس میں ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور چیفس آف جنرل سٹاف بھی شرکت کریں گے۔

وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں پاکستان کی شرکت ترکیہ اور سعودی عرب جیسے برادر ممالک کے ساتھ پاکستان کے تاریخی دوستانہ تعلقات اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔